اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں - مظفرنگر ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر قاضی تنویرعالم نے عوام کو عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر صاف صفائی کا خیال رکھنے اور کورونا وائرس کے پیش نطرسماجی فاصلہ کا لحاظ کرتے ہوئے نماز عیدالاضحی ادا کرنے اور عام راستوں پر جانوروں کی قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے-

صفائی کا خاص خیال رکھیں
صفائی کا خاص خیال رکھیں

By

Published : Jul 21, 2021, 7:37 AM IST

Updated : Jul 21, 2021, 2:12 PM IST

عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر آمد کے امکان کے پیش نظر کانوڑ یاترا کو روک دیا گیا ہے اور عیدالاضحیٰ کے تہوار کو بھی کورونا گائیڈ لائن کے مطابق منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

گزشتہ دو سالوں سے تمام تہوار گھروں میں ہی سادگی کے ساتھ منائے جا رہے ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں



عیدالا ضحی کے موقع پر شہر قاضی قاضی تنویر عالم نے مظفرنگر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ابھی کورونا وبا کا دور ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لیے ہمیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے مد نظر ہمیں صاف صفائی رکھنی ہے۔ اور نماز عید الاضحی کے وقت سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جائے اور کورونا وبا کے پیش نظر جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ماسک لگائیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور عام راستوں پر قربانی نہ کریں۔

مزید پڑھیں :راجستھان میں عیدالاضحی کے موقع پر حکومت کی پابندیاں

انہوں نے عید کے موقع پر امن و امان پر زور دیتے ہوئے کہا کی جانوروں کی قربانی عوامی مقامات پر نہ کریں اور قربانی کے فوراً بعد جانوروں کی ہڈیاں غلاظت وغیرہ کو دفن کر دیں۔

Last Updated : Jul 21, 2021, 2:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details