اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: طلبا نے میڈیکل کالج کی ضلع انتظامیہ سے شکایت کی

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں میڈیکل کالج بیگراج پور کے 40 سے 50 میڈیکل طلبا، آج ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچے اور ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

مظفر نگر:  طلبا نے میڈیکل کالج کی ضلعی انتظامیہ سے شکایت کی
مظفر نگر: طلبا نے میڈیکل کالج کی ضلعی انتظامیہ سے شکایت کی

By

Published : May 31, 2020, 8:12 PM IST

میمورنڈم میں انہوں نے مظفر نگر میڈیکل کالج مینجمنٹ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ کالج انتظامیہ نے 3 طلبا کو کالج سے نکال دیا ہے اور اس پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی طلبا کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے قواعد وضع کرکے اور قانون کو سخت بنا کر کالج کے تمام طلبا کو زیادہ ہراساں کیا جارہا ہے۔

مظفر نگر: طلبا نے میڈیکل کالج کی ضلعی انتظامیہ سے شکایت کی

اس کی وجہ سے طلباء نے ضلعی انتظامیہ سے معاملے میں مداخلت کرنے اور مناسب کاروائی کرنے کو کہا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ امیت سنگھ نے بتایا کہ طلبا کی جانب سے ایک شکایت نامہ موصول ہوا ہے۔

جس میں انہوں نے کچھ پریشانیوں کا تذکرہ کیا ہے۔ کہ 3 طلباء کو غلط سرگرمیوں کی وجہ سے کالج سے نکال دیا گیا ہے۔جن کو فورا واپس لیا جائے۔ جس سے کالج مینجمنٹ سے بات کی جائے گی۔اور طلباء کے مستقبل کو دیکھتے ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ مداخلت کرکے انتظامیہ اور طلباء کے مابین تنازعہ حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details