ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ نے ضلع کے تمام نجی بس مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر ونیت مشرا کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں ضلع کے تمام نجی بس مالکان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کوڈ 19 کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کی نقل و حمل کے لئے نجی بسوں کا استعمال کریں۔'
دراصل اتر پردیش کے تمام ضلع مجسٹریٹ کو ایڈیشنل چیف سکریٹری اترپردیش نے ہدایت دی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لئے نجی بسوں کا بھی استعمال کریں۔