اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: روڈ سیفٹی ہفتہ پروگرام کے اختتام کے موقع پر تقریری مقابلہ - تقریری مقابلے کا افتتاح

محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی ہفتے کے اختتام کے موقع پر تقریری مقابلہ کیا گیا، طلبا و طالبات نے اس تقریری مقابلے میں اپنے اپنے خیالات پیش کیے۔

Muzaffarnagar: Speech competition at the end of Road Safety Week program
مظفرنگر: روڈ سیفٹی ہفتہ پروگرام کے اختتام کے موقع پر تقریری مقابلہ

By

Published : Nov 24, 2020, 6:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں محکمہ ٹرانسپورٹ گذشتہ ایک ہفتہ سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک پروگرام چلا رہا تھا، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ شہر کے مختلف مقامات اور چوراہوں پر سڑکوں کی حفاظت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کررہا تھا۔ آج اس روڈ سیفٹی ہفتہ کے اختتام کے موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعہ شری رام کالج سرکلر روڈ میں ایک تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

مظفرنگر: روڈ سیفٹی ہفتہ پروگرام کے اختتام کے موقع پر تقریری مقابلہ

تقریری مقابلے کا افتتاح چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آلوک یادو نے کیا جو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پروگرام کے دوران ایس پی کرائم درگیش کمار، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین کمار، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر، اے آر ٹی او ونیت مشرا اور آر آئی انوراگ سنگھ ورما سمیت بہت سارے محکموں کے عہدیدار اس پروگرام میں موجود تھے۔ اس دوران طلبا و طالبات نے سڑک حادثات کی وجہ اور روک تھام کے بارے میں اپنے اپنے خیالات پیش کیے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پروگرام کی تکمیل کے بعد آنے والے طلبہ نے سڑک حادثات کے بارے میں اپنے خیالات کو پیش کیا۔ تقریر کرنے والے طلبا و طالبات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details