اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی سربراہ کے کہنے پر کارکنان 'چھپاک' دیکھنے پہنچے

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی کے سابق ضلع صدر شمشیر ملک کی سربراہی میں، اکھلیش یادو کے کہنے پر درجنوں کارکنان اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی تیزاب حملے سے متاثرہ خاتون پر بنی فلم دیکھنے پہنچے۔

By

Published : Jan 10, 2020, 6:47 PM IST

اکھیلیش یادو کے کہنے پر کارکنان 'چھپاک' دیکھنے پہنچے
اکھیلیش یادو کے کہنے پر کارکنان 'چھپاک' دیکھنے پہنچے

مظفر نگر کے بھوپا روڈ پر واقع گرینڈ پلازہ مال میں سماجوادی پارٹی کے سابق ضلع صدر یووا جان شمشیر ملک کی سربراہی میں اکھلیش یادو کے کہنے پر درجنوں کارکنان دیپکا پڈوکون کی تیزاب حملے سے متاثرہ خاتون بنی فلم 'چھپاک' دیکھنے آئے تھے لیکن کارکنان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے انھیں فلم نہیں دیکھنے دی۔

دراصل یہ سارا معاملہ اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے بھوپا روڈ پر واقع گرینڈ پلازہ مال کا ہے، اس مال کے سنیما ہال میں چھپاک فلم کا شو جاری کیا گیا یہاں فلم دیکھنے کے لیے درجنوں سماجوادی پارٹی کے درجنوں کارکنان یہاں پہنچے لیکن پولیس نے انھیں روک دیا۔

اکھیلیش یادو کے کہنے پر کارکنان 'چھپاک' دیکھنے پہنچے
واضح رہے کہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی صبح کو فلم چھپاک پارٹی کارکنان کے ساتھ دیکھی اور انھوں نے پارٹی کارکنان سے بھی یہ فلم دیکھنے کو کہا۔

اس تعلق سے شمشیر ملک نئے کہا کہ وہ نہ صرف سماجی امور سے متعلق یہ فلم دیکھ رہے ہیں بلکہ اس طرح کی برائیوں کے خلاف جنگ وہ بھی لڑیں گے۔

اس دوران سماج وادی پارٹی کے شہری صدر علیم صدیقی نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون جے این یو کا دورہ کرتی ہیں تو آئی ٹی سیل نے ان کے اس دورے کے سبب دیپیکا پڈوکون کی فلم کی مخالفت کی جو بی جے پی کی چھوٹی سوچ ہونے کو ظاہر کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details