اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: ننکانا صاحب حملے کے خلاف سکھوں کا احتجاج - اترپردیش

پاکستان میں گردوارے پر حملے سے سکھ برادری میں غم و غصہ ہے اور سڑکوں پر پاکستان کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ننکانا صاحب حملے کے خلاف سکھوں کا احتجاج
ننکانا صاحب حملے کے خلاف سکھوں کا احتجاج

By

Published : Jan 6, 2020, 11:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پاکستان میں واقع گرو نانک صاحب کی جائے پیدائش ننکانا صاحب پر حملہ کرنے اور ایک نوجوان لڑکی کو گھر سے اٹھاکر مذہب تبدیل کرنے کے لیے مجبور کرنے پر بھارت کی سکھ برادری میں غم و غصہ دیکھا گیا۔

ننکانا صاحب حملے کے خلاف سکھوں کا احتجاج، ویڈیو

مظفر نگر میں سکھ برادری کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سکھ برادری کے لوگ روڈ ویز سے گردوارے سے آنے والی سڑکوں پر نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی ایم آفس پہنچے جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ امیت کمار کو وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم دیا۔

میمورنڈم میں پاکستان میں گرودوارے پر ہوئے حملے کے خاطیوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس مظاہرے میں سکھ برادری کی خواتین بھی بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔

مظاہرے کی قیادت کر رہے گورو سنگھ سبھا کے سربراہ نے کہا کہ 'ہم نے وزیراعظم کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ ننکانا صاحب حملے کے ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور جو سکھ پاکستان میں رہائش پذیر ہیں ان کی حفاظت کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details