اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: طمنچہ فیکٹری کا انکشاف، تین گرفتار - طمنچہ بنانے کی فیکٹری

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے پولیس لائن کے آڈیٹوریم روم میں پریس کانفرنس کے دوران ایس پی دیہات نیپال سنگھ نے بتایا کہ تھانہ شاہ پور پولیس نے ایک طمنچہ فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔

غیر قانونی طمنچہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش
غیر قانونی طمنچہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش

By

Published : Sep 5, 2020, 8:45 PM IST

تھانہ شاہ پور کے علاقے ہرسولی گاؤں خفیہ اطلاع پر تھانہ انچارج دھرمیندر کمار اور ان کی ٹیم نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر غیر قانونی طمنچہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔

غیر قانونی طمنچہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش

اس دوران 3 ملزمین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن کے نام وکیل ولد اصغر، لطافت ولد نفیس منڑ، صادق ولد نفیس ہے، یہ تینوں مظفر نگر کے ہی رہنے والے ہیں۔

گرفتار شدگان کے قبضے سے پولیس نے 17طمنچے (315 بور)، ایک طمنچہ (12 بور)، 6 مسکٹ (12 بور)، ایک مسکٹ (315 بور)، 10 کارتوس (315 بور)، 4 کارتوس (12 بور)، 3 کھوک کارتوس (315 بور) اور 1 باکس کارتوس (12 بور) کے علاوہ بڑی تعداد کے علاوہ طمنچہ بنانے کے ساز و سامان بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی کہ وہ ان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کہاں اور کس طرح کرتے تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details