مظفر نگر میں سر کٹی لاش ملنے کے بعد راہیگروں اور دیہاتیوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ مقامی افراد نے پولیس کو لاش کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
سی او سٹی کلدیپ کمار کے علاوہ دو تھانوں کی پولیس فورس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کئی گھنٹوں تک لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی تاہم شناخت نہ ہوپائی، جس کے بعد پولیس کو لاش کو مردہ خانہ منتق کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔