اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: روٹری کلب مڈ ٹاوَن نے پرائمری اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر کرائی

مظفر نگر میں روٹری کلب مڈ ٹاوَن نامی سماجی تنظیم کے ذریعے پرائمری اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر کرائی گئی۔اس تنظیم نے ضلع میں اب تک 16 پرائمری اسکولوں میں بیت الخلاء کی تعمیر کا کام کرواچکے ہیں۔

By

Published : Mar 23, 2021, 1:50 PM IST

روٹری کلب مڈٹاوَن نے پرائمری اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر کرائی
روٹری کلب مڈٹاوَن نے پرائمری اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر کرائی


ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کی سماجی تنظیم روٹری کلب مڈٹاون کے ذریعے پرائمری اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر کرائی گئی۔ اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر ہونے سے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور روٹری کلب مڈٹاون کا شکریہ ادا کیا۔

مظفرنگر روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے ذریعے گلوبل گراؤنڈ کے تحت بیت الخلاء کی تعمیر کا کام کرایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آج مظفرنگر کے لدھا والا میں واقع پرائمری اسکول میں تنظیم کے ذریعے بیت الخلاء کی تعمیر کرائی گئی، جس کا آج افتتاح کیا گیا۔

مظفر نگر: روٹری کلب مڈٹاوَن نے پرائمری اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر کرائی


اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے مظفرنگر روٹری کلب مڈٹاون کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر سنیل اگروال نے بتایا کہ ہم اب تک تقریبا 16 پرائمری اسکولوں میں بیت الخلاء کی تعمیر کا کام کرا چکے ہیں۔ ہماری تنظیم مسلسل اس طرح کے کاموں کو انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ابھی مزید چار اسکولوں میں بھی بیت الخلاء کی تعمیر کا کام جاری ہے، ہم جلد ہی اس کی تعمیراتی کام مکمل کرلیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details