اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر میں خوفناک سڑک حادثہ میں چھ نوجوانوں کی دردناک موت - خوفناک سڑک حادثۃ میں چھ نوجوانوں کی دردناک موت

مظفر نگر میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں چھ نوجوانوں کی دردناک موت ہوگئی ہے۔ شاہدرہ دہلی کے رہنے والے ہلاک شدگان چھ نوجوان کار میں ہریدوار جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ Muzaffarnagar Road Accident many people died

muzaffarnagar-road-accident-many-people-died
muzaffarnagar-road-accident-many-people-died

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 11:34 AM IST

Updated : Nov 14, 2023, 12:06 PM IST

مظفر نگر میں خوفناک سڑک حادثہ میں چھ نوجوانوں کی دردناک موت

مظفر نگر: دہلی-دہرا دون قومی شاہراہ 58 پر منگل کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہمیں چھ افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ یہ حادثہاس وقت پیش آیا جب دہلی کے شاہدرہ کے رہنے والے چھ نوجوان کار میں ہریدوار جارہے تھے۔ جیسے ہی کار منگل کی صبح 4:00 بجے مظفر نگر کے رام پور تیراہا پہنچی تو تیز رفتاری کے سبب ہائی وے پر کھڑے 22 ٹاویرا ٹرک کے نیچے جا گھسی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پوری کی پوری کار ٹرک کے نیچے دب گئی اور کار میں سوار تمام چھ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے کرین کی مدد سے ٹرک کے نیچے پھنسی کار کو باہر نکال کر سبھی لاشوں کو باہر نکالا اور پولیس نے سبھی کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Samruddhi Mahamarg accident مہاراشٹرا کے سمردھی ہائی وے پر سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک، 17 زخمی اورنگ آباد میں زیرِعلاج

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے سی او صدر ونے گوتم نے بتایا کہ آج، 14.11.2023 کو، تقریباً 04.00 بجے، چھپار پولیس کو شاہ پور کٹ NH 58 پر ایک سڑک حادثہ کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر ایریا آفیسر صدر اور تھانہ انچارج چھپار نے فوراً موقع پر پہنچ کر جائے واقعہ کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ایک کار بے قابو ہو کر مظفر نگر سے ہریدوار کی طرف جانے والے ایک ٹرک سے پیچھے سے جا گھسی۔ جس میں کار میں سوار تمام 6 نوجوانوں کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔ تیز رفتاری کے سبب اور کنٹرول نہ ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ سبھی شاہدرہ، دہلی کے رہنے والے ہیں۔ تھانہ چھپار پولیس نے متوفی کے لواحقین کو اطلاع کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور تباہ شدہ گاڑی کو موقع سے ہٹا کر ٹریفک کو شروع کروایا گیا۔

Last Updated : Nov 14, 2023, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details