اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: آرایل ڈی کی آشیرواد پد یاترا، کثیرتعداد میں رہنما وکارکن شریک - مظفر نگر کی خبریں

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے قصبہ بڑھانہ میں راشٹریہ لوک دل کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری نے خطاب کیا۔

آرایل ڈی کی آشیرواد پد یاترا، کثیرتعداد میں رہنما وکارکن شریک
آرایل ڈی کی آشیرواد پد یاترا، کثیرتعداد میں رہنما وکارکن شریک

By

Published : Oct 11, 2021, 9:15 PM IST

2022 اسمبلی انتخابات کے مدنظر سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے طریقوں سے بگل بجانا شروع کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں راشٹریہ لوک دل پارٹی نے مظفر نگر کے قصبہ بڑھانہ میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا۔

آرایل ڈی کی آشیرواد پد یاترا، کثیرتعداد میں رہنما وکارکن شریک

اس مہا ریلی کا نام آشیرواد پدیاترا رکھا گیا۔ اس اجلاس میں جینت چودھری کو سننے کے لیے ضلع کے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ جینت چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لکھیم پور واقعے کا بدلہ لینا ہے لکھیم پور کا واقعہ کا بھلایا نہیں جاسکتا جن کسانوں نے ہمارے لیے شہادت دی ہے انہیں یاد رکھا جائے گا۔

انتخابات میں جب چھپے ہوئے چہرے ووٹ مانگنے آئے تو ان کو ان شہیدوں کے نام بتا کر انہیں لکیھم پور کا واقعہ یاد دلا دینا، ہمیں لکھیم پور واقع کا بدلہ لینا ہے یہ بدلہ ریاست میں اقتدار میں تبدیلی اور آر ایل ڈی کی حکومت بنا کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بریلی: زائرین پرلاٹھی چارج معاملہ، درگاہ انتظامیہ نے جیلیں بھرنے کا انتباہ دیا

انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گرد ہے جو کسانوں کو کچلتے ہیں جینت چوہدری نےکہا ڈیفالٹر چینی ملوں کے خلاف سخت کارروائی، سروہدے اسکیم کے ذریعے سب کی ترقی سبھی کو حفاظت کا تیقن جیسے امور کو آر ایل ڈی کے مینی فیسٹو میں شامل کیا جائےگا۔

مغربی اترپردیش کے علاوہ بندیل کھنڈ میں ہائی کورٹ کی بینچ قائم کی جائے گی انہوں نے کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ گاؤں گاؤں جاکر عوام کو موجودہ حکومت کی کسان مخالف پالیسی اور عوام دشمن پالیسی کے بارے میں بتائیں۔

انہوں نے مودی حکومت کو سرمایہ داروں کی ریموٹ کنٹرول کی حکومت او یو پی کی یوگی حکومت کو بغیر کنٹرول کی حکومت قرار دے دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details