وزارت تعلیم نے ریاست اور مرکز کے علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت صفائی اور حفاظت کے انتظامات کریں تاکہ طلبہ حکومت کے رہنما اصولوں کے مطابق جسمانی اور معاشرتی فاصلے کے ساتھ اسکول آسکیں۔
مظفرنگر: انلاک 5 میں اسکول کھولنے کی تیاریاں شروع آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ ظفر اقبال نے اس بارے میں مظفرنگر کے میونسپلٹی اسکول کی پرنسپل سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اسکول 19 اکتوبر سے کھلنے والا ہے۔ ہم رہنما اصول کے مطابق ہی اسکول کھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صرف 50 فیصد بچوں کو اسکول میں آنے دیا جائے گا اور اس میں ان کے والدین کی اجازت ضروری ہوگی۔ اسکول میں آنے والے بچّوں کی پہلے تھرمل اسکیننگ ہوگی، اس کے بعد ماسک اور سینیٹائزر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
ہم نے معاشرتی دوری کا خیال رکھتے ہوئے سیٹ لگائی ہیں تاکہ بچوں میں معاشرتی فاصلہ بنا رہے۔ کلاسز کے باہر سینیٹائزر رکھے گئے ہیں۔ ان سبھی انتظامات کو اس وجوہات کے ساتھ استعمال میں لایا جا رہا ہے کہ کسی بھی طرح سے اس کورونا وبا کی چین کو توڑا جا سکے۔