اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Murder Mystery محمد سمیر قتل معاملے میں سنسنی خیز انکشاف - قتل معاملے میں سنسنی خیز انکشاف

ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقے کے گاؤں نیاذوپرا میں رہنے والے ای رکشہ ڈرائیور کے قتل کے معاملے میں پولیس نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

مظفر نگر پولیس کا محمد سمیرقتل معاملے میں سنسنی خیز انکشاف
مظفر نگر پولیس کا محمد سمیرقتل معاملے میں سنسنی خیز انکشاف

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 11:25 AM IST

مظفر نگر پولیس کا محمد سمیرقتل معاملے میں سنسنی خیز انکشاف

مظفر نگر: ریاست اتررپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقے کے گاؤں نیاذوپرا میں رہنے والے ای رکشہ ڈرائیور کے قتل کے معاملے میں پولیس نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقے کے گاؤں نیاذوپرا میں گھر والوں نے گزشتہ 13 ستمبر کو اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 12 ستمبر کو گھر سے ای رکشہ چلانے کے لیے نکلا تھا پر اب تک گھر واپس نہیں آیا۔

پولیس نے فورا کاروائی کرتے ہوئے ٹیم تشکیل دی اور جانچ میں جٹ گئی پولیس نے 15 ستمبر کو تھانہ نئی منڈی علاقے کے گاؤں پچینڈا کے جنگل سے گم شدہ ہوئی ای رکشہ برآمد کی، پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دو اور پولیس ٹیموں کو تشکیل دی۔ پولیس کی ٹیموں نے اپنی جانچ شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ 22 ستمبر کو مظفر نگر کے تھانہ شاہ پور کے گاؤں گڑی درگن پور کے جنگل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس نے لاش کی شناخت کے لیے سمیر کی فیملی کو اطلاع دی۔گھر والوں نے لاش کی شناخت کی۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Mushaira اے ایم یو طلباء نے کیمپس میں مشاعرہ منعقد نہیں ہونے دیا

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دو قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے فائنانس کے پیسوں کو حاصل کرنے کے لیے اس سنسنی خیز لوٹ اور قتل کی واردات کو انجام دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details