اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: پولیس و بدمعاشوں میں تصادم - گرفتار بدمعاشوں سے پولیس تفتیش

اترپردیش کے ایک ہی ضلع میں دو مقامات پر پولیس کی فائرنگ سے دو انعامی بدمعاش زخمی ہوگئے ،گرفتار بدمعاشوں سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔

مظفر نگر: پولیس و بدمعاشوں میں تصادم
مظفر نگر: پولیس و بدمعاشوں میں تصادم

By

Published : Jan 21, 2020, 8:14 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 8:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے بڈھانہ پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم میں پولیس نے دو انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے فوری بعد دوسرا تصادم، ضلع کے شاہ پور تھانہ اسٹیشن میں ہوا، جس میں ایک بدمعاش پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو کی قیادت میں تھانہ بڈھانہ پولیس نے چیکنگ کے دوران تصادم میں 10 ہزار کے دو انعامی بدمعاشوں کو زخمی کر دیا۔ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔

مظفر نگر: پولیس و بدمعاشوں میں تصادم

بڈھانہ پولیس نے بدمعاش کے پاس سے ایک کار، دو غیر قانونی اسلحہ اور سات کارتوس برآمد کیا۔

وہیں ضلع مظفر نگر کی شاہ پور کے شکار پور گاؤں میں پولیس اور بدمعاش کے مابین تصادم ہوا، جس میں ایک بدمعاش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بدمعاش کے قبضے سے پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور ایک پلاٹینا موٹرسائیکل برآمد کیا ہے۔

پولیس دونوں معاملے میں بدمعاشوں سے تفتیش کررہی ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 8:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details