مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو سمن کی ہدایت پر غیر قانونی شراب کی خرید وفروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے چلائی جارہی مہم کے تحت اس وقت مخبر کی اطلاع پر مظفر نگر کی شاہ پور پولیس کو ایک بڑی کامیابی اس وقت ملی جب پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک کنٹینر کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں پولیس نے 440 انگریزی شراب کی پیٹیاں برآمد کی۔ سی او بڈھانا وینے گوتم کی قیادت میں شاہ پور پولیس نے اس معاملہ میں دو شراب اسمگلروں کپل ولد چرن سنگھ اور نریندر کو گرفتار کیا ہے۔ یہ پنجاب سے بہار دربھنگہ اسمگلنگ کے لیے لے جا رہے تھے۔ ان کے قبضے سے پولیس نے انگریزی شراب کے 440 بکسوں سے بھرا ایک کنٹینر پکڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق ضبط کی گئی شراب کی مالیت 16 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد دونوں اسمگلروں نے بتایا کہ ہم پنجاب سے شراب خریدتے ہیں اور جہاں ڈیمانڈ ہوتی ہے سپلائی کرتے ہیں۔ فی الحال شراب کی یہ کھیپ بہار کے دربھنگہ پہنچائی جا رہی تھی۔ اس کارروائی میں شاہ پور پولیس کے ساتھ محکمہ ایکسائز کی ٹیم بھی شامل تھی۔ واضح رہے کہ مظفر نگر پولیس غیر قانونی شراب اسمگلروں کے گروہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے دن رات کڑی محنت کر رہی ہے۔
مظفرنگر ایس پی کرائم پریشان کمار نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ شاہ پور پولیس نے انگریزی شراب کے 440 بکسوں سے بھرا ایک کینٹر پکڑا ہے۔ ضبط کی گئی شراب کی مالیت 16 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد دونوں سمگلروں نے بتایا کہ ہم پنجاب سے شراب خریدتے ہیں اور جہاں ڈیمانڈ ہوتی ہے سپلائی کرتے ہیں۔ فی الحال شراب کی یہ کھیپ بہار کے دربھنگہ پہنچائی جا رہی تھی۔اس میں دو سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے ہ پکڑی گئی انگریزی شراب کی اس کھیت کے باقی ارکان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔