اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Arrested for Theft:مظفرنگر پولیس نے چوری کے الزام میں دو کو گرفتار کیا - پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے نقد رقم بر آمد کی

ایس ایس پی مظفر نگر ونیت جیسوال نے بتایا کہ 13 اگست کی رات کو نامعلوم چوروں نے مظفر نگر کے نیو منڈی تھانہ علاقے کے جنسٹھ روڈ پر واقع سریا سیمنٹ کی دکان کا شٹر توڑ کر 4.5 لاکھ روپے کی رقم اور۔دکان میں نصب دو ایل ای ڈی اسکرینز کو چرا لیا تھا، اس کے بعد پولیس نے اس معاملہ کی تفتیش کی ،جس کے بعد منڈی پولیس نے دونوں شاطر چور کلدیپ اور ایک اور نابالغ نوجوان کو مذکورہ معاملہ کے تحت گرفتار کیا۔ arrested for breaking into cement shop

پولیس
پولیس

By

Published : Aug 19, 2022, 1:20 PM IST

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں چوری سے متعلق ایک وارادت کا انکشاف ہوا ہے،مظفر نگر پولیس نے معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے دو ملزوں کو گرفتار کیا ہے ،اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ دو ایل ای ڈی اسکرینز اور 4.5 لاکھ روپے کی رقم بر آمد کی ہے۔ arrested for stealing in cement shop

اس واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی مظفر نگر ونیت جیسوال نے بتایا کہ 13 اگست کی رات کو نامعلوم چوروں نے مظفر نگر کے نیو منڈی تھانہ علاقے کے جنسٹھ روڈ پر واقع سریا سیمنٹ کی دکان کا شٹر توڑ کر 4.5 لاکھ روپے کی رقم اوردکان میں نصب دو ایل ای ڈی اسکرینز کو چرا لیا تھا، اس کے بعد پولیس نے اس معاملہ کی تفتیش کی ،جس کے بعد منڈی پولیس نے دونوں شاطر چور کلدیپ اور ایک اور نابالغ نوجوان کو مذکورہ معاملہ کے تحت گرفتار کیا۔

پولیس

مزید پڑھیں:Noida Police Arrested Two Brothers: لوٹ کے معاملہ میں نوئیڈا کے دو بھائی گرفتار

بتایاجارہا ہے کہ دونوں ملزموں نے نئی منڈی کے علاقے سے چوری کی واردات کو انجام دیا تھا،مظفر نگر پولیس نے چوری کی واردات کا انکشاف کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details