مظفرنگر کی نئی منڈی تھانہ علاقے کی پولیس نے شہر میں بائیک چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے مدنظر بائیک چوروں پر نکیل کسنی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران بائیک چوروں کو پکڑ نے کا دعوی کیا ہے، اور ان کے قبضے سے 7 چوری کی موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بائیک چورگروہ کا کیا پردہ فاش - بائیک چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگرمیں پولیس نے بائیک چور گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کرتے ہوئے چوری کی بائیک سمیت 3 ملزمان گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
![بائیک چورگروہ کا کیا پردہ فاش muzaffarnagar police arrested three bike thieves](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13436948-683-13436948-1634986960643.jpg)
بائیک چورگروہ کا کیا پردہ فاش، چوری کی بائیک سمیت 3 ملزمان گرفتار
ویڈیو
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک کئی بڑے بائیک چور گروہ کا پردہ فاش کر چکی ہے۔ اسی سلسلے میں مظفر نگر کی نئی منڈی تھانہ علاقے کی پولیس نے آج پھر ایک چور گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چوری کی بائیکو سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوٰ کیا ہے۔ پولیس پکڑے گئے چوروں سے مزید تفتیش کررہی ہے'۔