اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Police: انکاؤنٹر کے بعد مظفرنگر پولیس نے 25 ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کرلیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مظفر نگر پولیس نے ایک شاطر بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ پولسی کے مطابق انکاؤنٹر کے دوران 25 ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Encounter in Muzaffarnagar

Muzaffarnagar Police Arrest
Muzaffarnagar Police Arrest

By

Published : Jul 28, 2022, 10:36 AM IST

مظفر نگر:اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی بھوپا تھانہ علاقے کی پولیس نے چیکنگ کے دوران بائیک سوار مشتبہ افراد کو آتے دیکھا تو پولیس نے اس کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر بائیک سوار بدمعاش جنگل کے راستے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس نے بدمعاش کا پیچھا کرکے جنگل کا محاصرہ کیا۔ پولیس سے گھرا دیکھ کر بدمعاش نے پولیس پر جان سے مارنے کے ارادے سے فائر کیا۔ Muzaffarnagar Police Arrested the Crook with a Reward of 25,000 during the Encounter

مظفر نگر پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران 25 ہزار کے انعامی بدمعاش کو کیا گرفتار

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائر کیا۔ دونوں طرف سے گولی باری میں بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے گئے بدمعاش سے جب پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو اس نے اپنا نام گورو نیپالی بتایا جو حال ہی میں ہوئے میرا پور تھانہ علاقے میں پروین نامی شخص کے قتل میں ملوث تھا اور فرار چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مظفر نگر پولیس نے اس کے اوپر پچیس ہزار روپے کا انعام بھی رکھا تھا جس کو آج پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اس انکاؤنٹر کے بارے میں مظفرنگر ایس پی دیہات اتول شریواستو نے مزید معلومات دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details