اردو

urdu

ETV Bharat / state

Most Wanted Criminal Arrest انعامی بدمعاش کو مظفر نگر پولیس نے کیا گرفتار - سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو سمن

ہریانہ کے نوح میں رہنے والا انعامی بدمعاش کو مظفر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گزشتہ پانچ برسوں سے ملزم مفرور تھا۔پولیس کی ٹیم گزشتہ پانچ برسوں سے تلاش میں مصروف تھی۔

انعامی بدمعاش کو مظفر نگر پولیس نے کیا گرفتار
انعامی بدمعاش کو مظفر نگر پولیس نے کیا گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 3:39 PM IST

انعامی بدمعاش کو مظفر نگر پولیس نے کیا گرفتار

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو سمن کی ہدایت پر پولیس نے شاطر مطلوب اور انعامی ملزمین کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم چلا رکھی ہے۔ اس مہم کے تحت مظفر نگر شہر کوتوالی پولیس کو ملی بڑی کامیابی پولیس نے بڈھانہ شاہ پور چوراہے کے قریب 01 شاتر 25 ہزار کے انعامی مطلوب بدمعاش کو گرفتار کیا۔

گرفتار بدمعاش کے قبضے سے ایک پستول،دو عدد زندہ کارتوس .12 بور برآمد کیے۔مظفر نگر ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس میں مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم ایک شاطر مجرم ہے۔اس نے اپنے 10 ساتھیوں کے ساتھ دیویندر کمار کے ٹرک ٹاٹا 1109 کو بائی پاس تھانہ منصور پور کے علاقے میں سال 2017 میں لوٹ مار کی تھی۔ اغوا کی واردات کو انجام دیا تھا ۔ڈرائیور دیویندر کو متھرا تھانہ علاقے کے کوسی میں پھینک کر فرار گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:Most Wanted Criminal Arrestمظفر نگر پولیس نے انعامی بدمعاش کو حیدرآباد سے کیا گرفتار

منصور پور پولیس اسٹیشن نے سال 2018 میں گرفتار ملزم کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی تھی جس میں ملزم سال 2018 سے مسلسل مفرور تھا۔ مذکورہ ملزم کے خلاف اتر پردیش اور ہریانہ میں آدھا درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔جس کی گرفتاری پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے 25,000/- روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا جس کو شہر کوتوالی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details