مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے مظفرنگر پولیس نے انکاؤٹر کے دوران پانچ شاطر لٹیروں کو گرفتار کیا۔ انکاؤٹر کے دوران دو بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ شاطر لٹیروں کے قبضے سے پولیس نے 20 لاکھ 10 ہزار روپے کی نقد برآمد کیا۔ اس کے علاوہ ایک لیپ ٹاپ، ایک سونے کی چین، 83 اے ٹی ایم کارڈ، ادھار کارڈ و پین کارڈ ایک تھار گاڑی اپاچے موٹر سائیکل کی برامد کیا۔
مظفر نگر ایس ایس پی نے اس کیس کو سنجیدگی سے لیا۔ لوٹ کے انکشاف کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں نے دن رات کڑی محنت کرتے ہوئے آخر کار لوٹ کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہاکہ پانچ شاطر لٹیروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ گرفتار شاطر لٹوروں میں سے چار میرٹھ اور ایک مظفر نگر کا رہائشی ہے جبکہ اس گینگ کا ایک ساتھی پہلے ہی سرینڈر کر چکا ہے۔ پکڑے گئے سبھی شاطر بدمعاش ہیں جن کے اوپر میرٹھ، مظفر نگر، غازی آباد، ہاپوڑ اور بلند شہر میں کئی مقدمات درج ہیں۔