مظفر نگر:اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کی رام راج پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران بندھن بینک کے کلیکشن ایجنٹ سے نقد روپے چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چار شر پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی فائرنگ میں ایک شرپسند کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔Muzaffarnagar Police Miscreants After Alleged Encounter
مظفر نگر کے ایس ایس پی ونیت جیسوال نے کہاکہ رام راج پولس کے ذریعہ 24 گھنٹے کے اندر لوٹ کی ناکام واردات کو انجام دینے والے شرپسندوں کو گرفتاری کرلی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ڈکیتی کی واردات میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرنا بڑی بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ شرپسندوں نے ایک پرائیوٹ بینک کے کیش ایجنٹ سے نقد روپے چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔پولیس نے انہیں پکڑنے کے لئے ناکہ چیکنگ مہم شروع کردی ۔اسی دوران پولیس اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی ۔پولیس نے فائرنگ کرکے شرپسندوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔پولیس کی فائرنگ میں ایک شرپسند زخمی ہواہے ۔