اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر پولیس کی کاروائی - مظفر نگر ای ٹی وی بھارت خبر

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں 31 مئی تک کے لئے لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔ لاک ڈاؤن کو لے کر پولیس انتظامیہ بھی پوری طرح مستعد ہے ۔کسی کو بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جارہی ہے۔ پولیس انتظامیہ کی نگاہوں سے بچتے ہوئے کچھ دکاندار اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ ایسے دکانداروں پر پولیس اہلکار کاروائی کر رہےہیں۔

دکانداروں پر پولیس کی کاروائی
دکانداروں پر پولیس کی کاروائی

By

Published : May 25, 2021, 4:33 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کے مثبت کیسز میں غیر معمولی اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے 31 مئی لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

دکانداروں پر پولیس کی کاروائی

لاک ڈاون کے نفاذ پر عمل آوری کے لئے پولیس اہلکار مستعد نظر آرہے ہیں۔ لوگوں سے بارہا گذارش کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ اور اس معاملہ پر پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔

ضلع کے اعلی افسران بھی مختلف علاقوں میں گشت کر کے حالات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ضلع مجسٹریٹ اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کررہے ہیں۔ اور افسران کو ضروری ہدایات بھی دے رہے ہیں۔ تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ ضلع کے تمام اہم چوراہوں پر پولیس اہلکار موجود ہیں۔ ضرورت مند افراد کو چھوڑ کر بے وجہ سڑکوں پر بےمقصد گھومنے والوں کو سخت ہدایت دی جارہی ہیں۔ اور وہیں کچھ لوگوں کے چالان بھی کاٹے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں پر بھی پولیس اہلکار کاروائی کررہے ہیں۔ حال کے دنوں میں ان کاروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details