ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر میں پولیس نے ایک زہریلی شراب کی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے اور اس سے منسلک 13 افراد کو گرفتار کیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ پنچایت انتخابات میں بین ریاست سپلائی ہوا کرتا تھا۔
مظفر نگر پولیس نے اس گروہ کے 13 افراد کو گرفتار کیا ہے، ان سے تین گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مس انڈیا برانڈ اور تحفہ برانڈ کی نقلی شراب اور کروڑوں روپے کا مال برامد کیا گیا ہے، حالانکہ اس گروہ سے منسلک چار افراد پولیس حراست سے مفرور بتائے جا رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس نقلی شراب کو پنچایت انتخابات کے دوران استعمال کیا جانا تھا، پولیس اس گروہ کو آڈر دینے والے پردھانو اور دیگر افراد کی بھی تلاش کر رہی ہے۔
ایس ایس پی ابھیشیک یادو کے ذریعہ جمعہ کی دوپہر کو ریزرو پولیس لائن کے ہال میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کرائم برانچ اور منصور پور پولیس ٹیم نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی کی ہے۔
مظفر نگر میں زہریلی شراب کی فیکٹری چلانے والے 13 گرفتار ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے بتایا کہ پنچایت انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع میں پولیس ٹیم کو غیر قانونی شراب کے کاروبار میں لگے لوگوں اور گروہ کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں مہم چلائی رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر غیر قانونی شراب کے کاروبار کو منصور پور تھانہ علاقہ کے صنعتی علاقے بیگراج پور سے غیر قانونی شراب کے کاروبار کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں وشال عرف مرلی ولد سنجے منصور پور، سونو عرف منوج ولد کنورپال منصور پور، روی عرف پہلوان ولد سومپال، گورو ولد ادویویر، نتن عرف ببو ولد ستیش کمار، وپین ولد راجویر ناگوری، اجے عرف بابا ولد دھرم ویر بڑھانا موڈ، سنی عرف ارجن ولد دیارام ڈیرہ، موہت عرف سندہ ولد کشنپال، سومپال ولد جیسنگھ تیتاوی، کلدیپ ولد سریش نصیر پور تیتاوی، گوتم کرنول ولد سنجے کمار روہتاس پوری سول لائن، پردیپ ولد میرسنگھ گاندھی نگر کے نام شامل ہیں۔