مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر دانش خان نے اسکیٹ شوٹنگ چمپیئن شپ میں اسٹیک نشانہ لگائے ہوئے گولڈ میڈل کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ ڈاکٹر دانش خان کا اس سال منعقد ہونے والے شوٹنگ کے مختلف مقابلوں میں یہ چوتھا گولڈ میڈل ہے۔ ڈاکٹر دانش خان نے شوٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ضلع کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ مظفر نگر کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر دانش خان نے دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقدہ 46ویں اتر پردیش شوٹنگ مقابلے میں حصہ لیا۔ جس میں انہیں زبردست پرفارمنس پر گولڈ میڈل کے خطاب سے نوازا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال شوٹنگ مقابلوں میں یہ ان کا لگاتار چوتھا گولڈ میڈل ہے۔ 1990 سے اب تک یہ ان کا 17واں گولڈ میڈل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی شوٹنگ مقابلہ نومبر کے مہینے میں منعقد کیا جانا ہے۔ جس کی تیاری جاری ہے۔ گزشتہ قومی مقابلے میں وہ گولڈ میڈل سے ایک پوائنٹ سے چوک گئے تھے۔ انہوں نے چیمپیئن آف دی چیمپئنز کا خطاب بھی 2 ماہ قبل حاصل کیا۔ ڈاکٹر دانش خان نے شوٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ضلع کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ اس سے قبل مئی کے مہینے میں منعقدہ گرینڈ فری شوٹنگ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرتے ہوئے انہوں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ انہیں چیمپئن آف دی چیمپئنز کے خطاب سے نوازا گیا۔ اس سے قبل وہ پٹیالہ اور دہلی میں منعقدہ مختلف مقابلوں میں اسکیٹ شوٹنگ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔