ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی عدالت کے احاطے میں واقع ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پر کانگریس کمیٹی کے شہر صدر جنید رؤف کی سربراہی میں حکومت کے ذریعہ کسانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف درجنوں کانگریس کارکنان اور اہلکار کسانوں کی حمایت میں اترے اور ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے گورنر کے نام دیا۔
مظفرنگر: کسانوں کی حمایت میں گورنر کے نام میمورنڈم - زرعی قانون
مظفرنگر شہر کانگریس کمیٹی نے کسانوں کی حمایت میں ضلع مجسٹریٹ کے توسط ریاستی گورنر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔
مظفرنگر: کسانوں کی حمایت میں گورنر کے نام میمورنڈم
اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے جو 3 زرعی قانون کو منظور کیا ہے، اس کو واپس لیا جائے۔ اس قانون سے ریاست کے تمام کسانوں کو ذہنی اور معاشی نقصان پہنچا ہے۔ اس لیے آج ملک بھر کے کسان سڑک پر اتر کر اس قانون کی پوری طرح سے مخالفت کر رہے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور کاشتکاروں کو ان کے حقوق دیں۔