Muzaffarnagar Kisan Mazdoor Union: مظفر نگر کسان مزدور یونین کا ایس ایس پی کو الٹی میٹم
ڈکیتی کے خلاصے کو لے کر کسان مزدور یونین نے ایس ایس پی آفس میں الٹی میٹم دیا۔ Kisan Mazdoor Union of Muzaffarnagar
مظفر نگر، اترپردیش:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کسان مزدور یونین کے قومی صدر عابد چودھری کی سربراہی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے گزشتہ 21 مئی کی دیر رات مظفر نگر کے چرتھاول تھانہ علاقے کے قیام پور گاؤں میں فرزند ولد مستقیم کے یہاں ہوئی لاکھوں کی ڈکیتی کے خلاصے کے سلسلے میں مظفر نگر ایس ایس پی کے پاس پہنچے اور کہا کہ اب تک اس معاملے میں کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی مسروقہ مال برآمد ہوا ہے۔ کسان مزدور یونین کے قومی صدر عابد چودھری نے کہا کہ اگر پولیس اس معاملے کا جلد خلاصہ نہیں کرتی ہے تو ہم 31 مئی سے مظفر نگر ایس ایس پی آفس پر احتجاجی مظاہرہ شروع کریں گے۔ Kisan Mazdoor Union's ultimatum to SSP