اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat Ulema Letter to President: مظفرنگر جمعیت العلماء ہند کا صدر جمہوریہ کو مکتوب - پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ

پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے معاملے میں مظفرنگر جمعیت العلماء ہند کی مقامی شہری یونٹ نے صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر منصفانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Muzaffarnagar Jamiat Ulema-e-Hind letter to President

مظفرنگر جمعیۃ علماء ہند کا صدر جمہوریہ کو مکتوب
مظفرنگر جمعیۃ علماء ہند کا صدر جمہوریہ کو مکتوب

By

Published : Jun 7, 2022, 5:42 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت العلماء کی مقامی شہری یونٹ نے آج ڈاک کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کانپور میں منصفانہ کارروائی کرنے اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ Muzaffarnagar Jamiat Ulema-e-Hind letter to President

مظفرنگر جمعیۃ علماء ہند کا صدر جمہوریہ کو مکتوب

جانکاری کے مطابق گزشتہ ہفتے بی جے پی کی سابق ترجمان نُپور شرما نے ایک ٹی وی پروگرام میں شان رسالتﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے بعد سے ان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نُپور شرما کے خلاف ملک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں لیکن ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ جمعیت العلماء ہند نے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ Muzaffarnagar Jamiat Ulema-e-Hind letter to President

مزید پڑھیں:

دوسری طرف جمعیت العلماء نے کانپور میں پتھراؤ کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ اٹھایا اور کہا کہ پولیس کی طرف سے یک طرفہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے، جن میں دوسری طرف سے لوگ ہاتھوں میں پتھر لے کر پتھر پھینکتے نظر آ رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details