اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر جل نگم کے سامنے ملازمین نے احتجاج کیا - اردو نیوز مظفر نگر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے جل نگم کے ملازمین اور عہدیداروں نے گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہ اور وظیفہ نہیں ملنے پر جل نگم دفترکے روبرو احتجاج کیا۔

مظفرنگر جل نگم کے سامنے ملازمین نے احتجاج کیا
مظفرنگر جل نگم کے سامنے ملازمین نے احتجاج کیا

By

Published : Feb 13, 2021, 1:14 PM IST

جل نگم کے افسر مانگے رام نے بتایا کہ 'ہم اتر پردیش جل نگم سنگھرش سمیتی کی ہدایت پر یہ مظاہر کررہے ہیں۔

مظفرنگر جل نگم کے سامنے ملازمین نے احتجاج کیا

کیوں کہ گزشتہ چھ ماہ سے ہمیں تنخواہ اور پینشن نہیں مل پا رہی ہے جس سے ہم سب کافی پریشان ہیں اور حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ پنشن اور تنخواہ اور ساتواں پے کمیشن ملے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اکیس سو کروڑ روپے بقایہ ہے انہیں حکومت فوری طور پر جاری کرے۔'تاکہ انھیں تنخواہ اور وظیفہ مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مطالبات کو تسلیم نہیں گیا تو یہ احتجاج جاری رہے گا اور لکھنو میں احتجاج کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کے مسائل پر وزیراعظم کے نام میمورنڈم

ABOUT THE AUTHOR

...view details