اردو

urdu

مظفرنگر: کورونا ویکسینیشن کا دوسرا کیمپ منعقد

By

Published : Jun 26, 2021, 6:55 PM IST

مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقے کے محلہ کھلاپار میں آج ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کورونا کے دوسرے ٹیکہ کاری کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ لوگوں نے اس کورونا ٹیکہ کاری کیمپ میں آکر کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ لگوایا اس سوسائٹی کے ذریعے مسلم کالونیوں میں اور دیگر کالونیوں میں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی۔

مظفرنگر: ہیومینٹی ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کا دوسراکیمپ منعقد
مظفرنگر: ہیومینٹی ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کا دوسراکیمپ منعقد

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کرونا کے ٹیکا کاری کے دوسرے کیمپ کا آج افتتاح کیا گیا۔ جس میں اہل علاقے نےجوش و خروش سے حصہ لیا اور کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لیے۔

مظفرنگر کے شہر کوتوالی علاقے کے محلہ کھلاپار میں آج ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کورونا کےدوسرے ٹیکہ کاری کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔

مظفرنگر: ہیومینٹی ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کا دوسراکیمپ منعقد

لوگوں نے اس کورونا ٹیکہ کاری کیمپ میں آکر کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ لگوا یا اس سوسائٹی کے ذریعے مسلم کالونیوں میں اور دیگر کالونیوں میں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی تھی۔

اس بیداری مہم میں ویکسینیشن کی اہمیت کو بہت قریب سے متعارف کروایا گیا اس سے متاثر ہو کر آج لوگوں نے بڑھ چڑھ کر کورونا ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لیا اور ٹیکہ لگوایا اس کیمپ کا افتتاح فکر شاہ مسجد کے پیش امام مولانا خالد زاہد صاحب مولانا کمال دیوبندی مولانا خالد چیراگیا مدرسہ مولانا کمال قاسمی دیوبند مولانا حماد مولانا رضی ڈاکٹر نجم الحسن زیدی سوسائٹی صدر کے ساتھ اور بھی دیگر معزز حضرات نے کیا۔مزید پڑھیں:

رامپور: مدرسوں میں بھی ویکسینیشن کیمپ، لوگوں میں دکھائی دیا جوش و خروش


کورونا وبا کے اس دور میں ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کی ٹیم عوامی خدمات کو انجام دینے کے لیے بے غرض طور پر سرگرم رہی ہیں اور فوڈ راشن کا انتظام کرنے سے لے کر ویکسینیشن میں بیداری مہم اور کیمپ لگانے تک تنظیم ہر پلیٹ فارم پر عوامی خدمات انجام دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details