اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Honor Killing مظفر نگر میں غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل

ضلع مظفرنگر میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنی بیٹی کا قتل کرکے اس کی لاش کو نہر میں پھینک دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔ Man Killed Daughter in Muzaffarnagar

مظفر نگر میں غیرت کے نام  بیٹی کا قتل
مظفر نگر میں غیرت کے نام بیٹی کا قتل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 2:34 PM IST

مظفر نگر میں غیرت کے نام بیٹی کا قتل

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے مظفر نگر میں والدین نے جھوٹی شان کی خاطر اپنی 19 سالہ بیٹی کو قتل کر کے اس کی لاش کو نہر میں پھینک دی ۔مقامی باشندوں کی شکایت پر مقامی پولیس نے غوطہ خور کی مدد سے متوفی کی لاش کو نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔قتل کے معاملے میں مظفر نگر پولیس نے بیٹی کے قاتل والدین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ مظفر نگر کا ہے جہاں جھوٹے شان کی خاطر والدین نے اپنی 19 سالہ لڑکی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔اس واردات کو انجام دینے کے بعد والدین نے لڑکی کی لاش نہر میں پھینک دی۔ مقامی باشندوں کی شکایت پر پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان خاتون کی لاش نہر سے برآمد کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں:Umesh Pal Murder Case شائستہ پروین سمیت چھ کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ

پولیس کے مطابق نوجوان لڑکی کو گاؤں کو ایک نوجوان سے ایک سال قبل عشق ہو گیا تھا اور دونوں گاؤں سے کہیں فرار ہو گئے تھے۔ لڑکی کی والدہ کی تحریر پر نوجوان لڑکے کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا۔اس کی کورٹ میں تاریخ تھی۔ لڑکی کے والدین چاہتے تھے کہ لڑکی اپنے عاشق کے خلاف بیان دے۔ لیکن وہ ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی۔اس سے ناراض ہو کر اس کے والدین نے یہ سنسنی خیز واقعہ کو انجام دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details