اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Board Result 2023 یوپی بورڈ کے امتحانات میں مظفر نگر کی طالبات کی شاندار کامیابی

یوپی کے دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات میں مسلم طلبا و طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک مسلم طالبہ نے دسویں جماعت کے امتحان میں شاندار نمبرات حاصل کرکے ریاست بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

شاندار کامیابی
شاندار کامیابی

By

Published : Apr 27, 2023, 9:28 AM IST

شاندار کامیابی

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کی دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے ضلع مظفرنگر سے تعلق رکھنے والی طالبہ شافعہ حسین نے دسویں جماعت کے امتحان میں 93.6حاصل کرکے ضلع کے ٹاپ ٹین ٹاپرس میں اپنا نام درج کرایاہے۔ ۔وہیں اسلامیہ انٹرکالج کے حافظ محمد بلال نے دسویں جماعت کے امتحان میں 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ گوڈ گرریس انٹر کالج کی طالبہ نورین فاطمہ نے بارہویں جماعت کے امتحان میں 81.80 فیصد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ضلع مظفر نگرسے تعلق رکھنے والی طالبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا ہے،ان کی اس کامیابی سے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ قرب و جوار کے لوگوں میں بھی خوشی کی لہر ہے۔ اس موقعے پر شافعہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے لیے سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ اس کے بعد اپنے والدین کی محنت و تعاون کے لئے شکر گزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اساتذہ نے بھی کافی محنت کی ہے، جس کے بعد ہمیں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:UP Board Result 2023 یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، مشکوۃ نور نے دسویں جماعت میں دوسرا مقام حاصل کیا

اس موقعے پر طالبہ کے والدین اور اساتذہ نے بتایا کہ طالبہ شو ق وذوق سے پڑھائی کرتی ہیں، بہت محنتی ہیں، بغیر کسی عذر کے غیر حاضری نہیں کرتیں اور رات دن محنت کرکے امتحان کی تیاری میں مشغول رہیں، جس کے نتیجہ میں اللہ نے اسے کامیابی سے نوازا ہے۔ شافعہ کے والد نے کہا کہ اس کامیابی میں اللہ کافضل، اساتذہ کی محنت اور دلچسپی والدین کی مکمل نگرانی سب شامل ہیں تبھی جاکر یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details