اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگرسے چار شاطر بدمعاش گرفتار

مظفر نگر کے منصور پورعلاقے سے پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چار شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

By

Published : Feb 21, 2020, 8:34 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:00 AM IST

مظفر نگرسے چار شاطر بدمعاش گرفتار
مظفر نگرسے چار شاطر بدمعاش گرفتار

ریاست اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے تھانہ منصور پور کی پولیس ٹیم نے گذشتہ رات منصور پور شاہ پور روڈ پر واقع راکھی پبلک اسکول کے قریب سے چھاپہ ماری کر کے چار شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔

جن کے پاس سے پولیس کو دو تمنچہ ،دو زندہ کارتوس ،دو کارتوس کا کھوکھہ ،315 بور پسٹل ،دو غیر قانونی چاقو،1540 روپے نقد ،دو موبائل ، کے ساتھ ایک اے ٹی ایم برآمد کیا ہے۔

مظفر نگرسے چار شاطر بدمعاش گرفتار۔ویڈیو

پولیس کے مطابق تحویل میں لیے گیے ملزمین میں جاوید عرف کالو ،وکرنت عرف رجت،سلمان ، راجہ ،شامل ہیں جو مظفر نگر تھانی ختولی کے رہائشی ہیں۔

گزشتہ دنوں پکڑے گئے بدمعاشوں نے مظفر نگر تھانہ علاقے میں لوٹ کا انجام دیا تھا، جس کے بنا پر پولیس انہیں جیل بھیج رہا ہے۔

وہی پولیس سینئر سپریٹنڈنٹ ابھیشیک یادو نے اس منصوبے سے خوش ہوکر منصور پور پولیس کو 25 ہزار روپے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details