اردو

urdu

ETV Bharat / state

اضافی فیس برداشت نہیں کی جائے گی - سی ڈی ای او

میٹنگ میں ڈی آئی او ایس اور سی ڈی ای او کے علاوہ مظفر نگر کے مرکزی اسکولوں کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔

Muzaffarnagar DM Silva Kumari J held a meeting with the principals of private schools in the collectorate's auditorium room on increasing fees in schools
نجی اسکولوں میں اضافی فیس برداشت نہیں کی جائے گی

By

Published : Jan 29, 2020, 10:46 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:03 AM IST

ڈی ایم سیلوا کماری جے نے اسکولوں میں اضافی فیس وصول کرنے کے حوالے سے کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم روم میں نجی اسکولوں کے پرنسپلز کے ساتھ میٹنگ کی۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹرٹریٹ کے آڈیٹوریم روم میں آج ضلع کلکٹر سیلوا کماری جے نے شہر کے نجی اسکولوں کے پرنسپلز کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس میٹنگ میں ڈی آئی او ایس اور سی ڈی ای او کے علاوہ مظفر نگر کے مرکزی اسکولوں کے پرنسپل بھی موجود تھے۔

نجی اسکولوں میں اضافی فیس برداشت نہیں کی جائے گی

ضلع کلکٹر سیلوا کماری جے نے بتایا کہ فیس کے اسٹرکچر پر حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ضلع مجسٹریٹ کرتے ہیں جس میں ڈی آئی او ایس اور سی ڈی او ممبران موجود ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے اسکولوں کے فیس کے سلسلے میں فیس اسٹرکچر سے متعلق ہدایات دئیں گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہمیں نجی اسکولوں میں اضافی فیس کے حوالے سے کافی شکایات موصول ہوتی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا میٹنگ میں ہم نے واضح ہدایات دی کہ بار بار فیس میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے ایک ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے جس میں بچوں کے والدین بھی فیس کا اسٹرکچر دیکھ سکیں گے تاکہ وہ جان لیں کہ فیس پر حکومتی پولیسی کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا اگر اسکولوں نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی پولیسی کی خلاف ورزی کی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details