ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ضلع پنچایت آڈیٹوریم روم میں ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے آنے والے تہوار شب قدر اور ہولی کو لے کر شہر کے سرکردہ لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔
مظفرنگر: ڈی ایم نے شب قدر اور ہولی کے مدنظر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی - شب قدر اور ہولی کے مدنظر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ
مظفرنگر میں ڈی ایم اور ایس ایس پی نے شب قدر اور ہولی کے مدنظر تمام مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

ضلع مجسٹریٹ نے لوگوں کو ہدایت دی کہ کورونا وبا کے دوران آئندہ تہواروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائیں۔ پہلے ہی کورونا سے حفاظت کے لیے کافی جدوجہد کی گئی ہے اور کورونا کا دور ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس کا خیال رکھتے ہوئے اپنے اپنے تہواروں کو ہنسی خوشی کے ساتھ منائیں۔ ہولی کے تہوار پر کسی پر بھی زبردستی رنگ نہیں ڈالیں۔ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں۔ شراب پی کر گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں دوڑائیں اور آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے ان تہواروں کو منائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔