اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے میٹنگ - مظفر نگر کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ نے عہدیداروں کے ساتھ کی میٹنگ لی۔

meeting
meeting

By

Published : Jul 14, 2020, 4:38 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری نے کلکٹریٹ احاطے میں چودھری چرن سنگھ آڈیٹوریم روم میں کورونا انفیکشن اور دیگر بیماریوں کے پیش نظر ضلع میں صفائی، پینے کے پانی وغیرہ کے متعلق عہدے داروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

کورونا وائرس کے تعلق سے میٹنگ

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام افسران کو ضروری ہدایات دی اور اس وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر زور دیا۔

ملک کے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز نیز موسمیاتی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ڈی ایم کماری سیلوا نے تمام ماتحت افسران کو اس میٹنگ میں صفائی صفائی کے معقول انتظامات کرنے کی ہدایت دی اور اپنے اپنے علاقوں کو اچھی طرح سے سینیٹائز فو گنگ صاف صفائی کرانے کے لیے کہا تا کہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری، اے ڈی ایم آلوک کمار، اے ڈی ایم ایڈمنسٹریشن امیت کمار، سی ڈی او آلوک یادو اور بہت سے دیگر عہدیدار سمیت چیف میڈیکل آفیسر بھی شامل رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details