اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ - پوری ٹیم فورس کے ساتھ فلیگ مارچ

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے اپنی ٹیم کے ساتھ فلیگ مارچ کیا، اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن برقرار رکھیں۔

پولیس کا فلیگ مارچ
پولیس کا فلیگ مارچ

By

Published : Dec 17, 2019, 11:48 AM IST

یہ فلیگ مارچ شہر کے شیو چوک، میناکشی چوک، خلاپار، مرکزی بازاروں اور 40 فٹے روڈ سے شروع ہوا، مکین نگر سے واپسی کے دوران، میناکشی چوک پر ختم ہوگیا۔

پولیس کا فلیگ مارچ، دیکھیں ویڈیو

فلیگ مارچ کا مقصد قانون اور مزید امن و امان پر اعتماد برقرار رکھنا تھا۔

اس فلیگ مارچ کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھیں۔ اور تمام پولیس اہلکاروں کو رات کے وقت بھی مسلسل گشت کرنے کو کہا۔ انہیں اطلاع پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس فلیگ مارچ کے سلسلے میں، ایس پی سٹی ستپال انٹیل نے بتایا کہ اس فلیگ مارچ کو افسر اور ایس ایس پی نے شہر کے علاقے میں پوری ٹیم کے ساتھ نکالا ہے، جس کا اصل مقصد لوگوں کو سمجھانا تھا کہ وہ جس طرح سے بھائی چارے کے ساتھ پہلے رہتے رہے ہیں اسی طرح رہیں۔ کوئی بھی غلط پیغام نہ پھیلائیں، جو ہمارے ماحول کو خراب کردے۔ امن کا ماحول برقرار رکھئے، اور تمام لوگ مل کر امن سے رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details