مظفرنگر:اترپردیش کے مظفر نگر ڈسٹرکٹ جیل میں معیاری انتظامات، نظم و ضبط، پیروی، قیدیوں کی محفاظت، محفوظ دیکھ بھال، ان کے انسانی حقوق کے تحفظ، زیرحراست قیدیوں کی صلاحیت اور مہارت کو نکھارنے کے انتظامات اور جیل میں کمپیوٹر، سلائی وغیرہ کی تربیت، جیل میں قیدیوں کو جیل ریڈیو کے ذریعے تفریح فراہم کرنے، صاف صفائی کے لئے مختلف پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔ تمام سرگرمیوں کے نفاذ کے نتیجے میں، ڈسٹرکٹ جیل مظفر نگر کو ISO 9001:2015 سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ Muzaffarnagar District Jail Gets iso Certificate
Muzaffarnagar District Jail مظفرنگرڈسٹرکٹ جیل کو آئی ایس او سرٹیفکٹ سے نوازا گیا - ISO سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
مظفرنگر ڈسٹرکٹ جیل کے افسران نے کہا کہ آئی ایس او کی جانب سے سرٹیفکیٹ سے نوازا جانا ضلع کے لئے خوشی اور فخرکی بات ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جیل کے تمام ملازمین نے اپنی اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ Muzaffarnagar District Jail Gets iso Certificate
جیل میں مسلسل کئے جارہے اصلاحی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونیت جیسوال نے پولیس سپرنٹنڈنٹ، جیل انتظامیہ کو اچھے کام کے لئے مبارکباد دی۔اُنہوںنے کہا کی قیدیوں کے لئے کئے جا رہے کام اور انتظامات کو اور بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے بتایا کہ ضلع کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ سے نوازا جانا خوشی اور فخر کی بات ہے۔ اُنہوں نے جیل حکام کو سرٹیفکیٹ دے کر ان کی عزت افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:NEET Exam Result 2022 مدارس کے متعدد طلبا نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی
انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کے لئے اعلیٰ معیار کے انتظامات کے نواگرہ واٹیکا کی تعمیر، لائبریری کی تعمیر، خواتین بیرکوں میں چھوٹے بچوں کے لئے کھیلنے کی جگہ،سلائی سینٹر ،بیوٹیشن کورس، کمپیوٹر ٹریننگ، یوگا ٹریننگ، جیل ریڈیو کی تعمیر شامل ہے۔ مظفر نگر ڈسٹرکٹ جیل کو انٹرٹینمنٹ، صاف صفائی سمیت دیگر بہترین کاموں کی بنیاد پر آئی ایس او 9001:2015 کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے