انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے پورے عملے کے ساتھ دریائے گنگا کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں رہنے والے مقامی لوگوں اور رہائشیوں کو اس سے آگاہ کیا۔
مظفر نگر اے ڈی ایم آلوک کمار نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پورا ضلع الرٹ پر رکھا ہے، اگر ہمیں مزید سیلاب کی اطلاع ملتی ہے تو ہمیں اگر کسی گاؤں کو پانی کی وجہ سے خالی کروانا پڑا تو ہم اس گاؤں کو خالی بھی کروا دیں گے۔
فی الحال ایسے ابھی تک کوئی صورت حال نہیں ہے جس کی وجہ سے گاؤں کو خالی کرایا جائے۔ ہم نے جو سیلاب کے لیے چوکیاں بنائی ہیں، ان کو بھی الرٹ کر دیا ہے اور وہ ہر طریقے سے تیار ہیں۔