اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ - urdu news

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کلکٹریٹ کے احاطے میں آج درجنوں طلبہ نے انتظامیہ سے اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کو ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔

مظفرنگر: اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
مظفرنگر: اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

By

Published : Jul 21, 2021, 5:33 PM IST

مظفرنگر کلکٹریٹ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ نے 9 ویں تا 12 ویں جماعتوں کےلیے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ طلبا کے مطابق کورونا کی وجہ سے گذشتہ کئی ماہ سے اسکولز اور کالجز بند ہیں۔ طلبا کےلیے آن لائن تعلیم کا انتظام کیا جارہا ہے لیکن وہ ناکافی ہے۔

مظفرنگر: اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:

مظفر نگر: عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں

طلبا نے بتایا کہ ضلع میں کورونا وبا کا اثر اب کم ہوچکا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اکثر پابندیوں کو ہٹالیا گیا ہے لیکن اسکولز اور کالجز ابھی بھی بند ہیں۔ طلبا نے 9 تا 12 درجہ کی کلاسس کو فوری طور پر شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم سے طلبا کے مستقبل پر اثر پڑرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details