ریاست اترپردیش میں جرائم میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ تازہ واقعہ ضلع مظفر نگر میں پیش آیا جہاں ایک شادی شدہ خاتون نے مبینہ خودکشی کرلی۔ خبر کے مطابق سونیا نامی خاتون کی شادی تقریباً ایک سال پہلے مظفر نگر کے تھانہ علاقہ میں واقع سول لائن کے محلہ جنکپوری کے باشندے گورو نام کے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ گزرا ہوا یہ ایک سال کافی تنازعات سے بھرا رہا۔
مظفر نگر: پھانسی کے سبب شادی شدہ خاتون کی موت - ایک 22 سالہ شادی شدہ
ریاست اترپردیش ضلع مظفر نگر کے سول لائن تھانہ ایریے میں واقع محلہ جنکپوری میں ایک 22 سالہ شادی شدہ خاتون نے مشکوک حالت میں پھانسی لگا کر مبینہ خودکشی کر لی۔
مرحومہ خاتون کے والد روح تاش نے بتایا کہ مرحومہ کے سسرال والے جہیز کے مطالبہ کو لے کر ہماری بیٹی کو ہراساں کر رہے تھے جس کے سبب ہمارے اور مرحومہ کے سسرال والوں کے بیچ کئی مرتبہ اس تنازعہ کو لے کر جھگڑا بھی ہوا لیکن اس معاملے کو سمجھا بجھاکر ختم کروا دیا جاتا رہا۔
تاہم اب بار بار کے تنازعات سے تنگ آکر شادی شدہ خاتون نے مشتبہ حالت میں خود کو مبینہ پھانسی پر لٹکالیا اور خود کشی کرلی، مرحومہ سونیا کے لواحقین نے سونیا کے شوہر پر جان سے مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اطلاع ملتے ہیں مظفر نگر کے سی او سی ٹی اور سول لائن انسپیکٹر موقع پر پہنچ گئے اور باریکی کے ساتھ موقع کا معائنہ کیا اور ایک کیس درج کرتے ہوئے معاملے کی چھان بین و تحقیقات کا آغاز کردیا۔