ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کلکٹریٹ احاطہ میں کانگریس پارٹی کے کارکنان اور عہدیداروں نے کورونا ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے اور روزانہ ایک کروڑ لوگوں کو یہ ٹیکہ لگایا جائے اس کے لیے ایک میمورینڈم ریاستی گورنر کے نام ضلع انتظامیہ کو سونپا ہے۔
مظفر نگر: کورونا ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کے لیے گورنر کو میمورنڈم - کورونا وائرس کی روک تھام
مظفر نگر کانگریس پارٹی نے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ذریعے گورنر کو میمورنڈم دیا۔
گورنر کو میمورنڈم
مظفر نگر کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر سبودھ کمار کی سربراہی میں ضلع کلکٹریٹ میں درجن سے زائد کارکنان نے مظفر نگر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چلائی جا رہی ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کے لیے اور ہر فرد کو کورونا کا ٹیکہ لگے اس کے لیے گورنر کے نام ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کر کے مطالبہ کیا ہے کہ ان مطالبات کو تسلیم کر کے کورونا ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی جائے۔