مظفر نگر:ملک میں ایک بار پھر سے کورونا وبا نے اپنے پیروں کو پھیلانا شروع کر دیا ہے۔ دارالحکومت دہلی کے ساتھ ساتھ کئی ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں یومیہ کورونا کے مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے گائیڈ لائن کیا گیا ہے۔ مظفرنگر چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ کورونا کے کیسیز میں ایک بار پھر سے بڑھوتری دیکھی جا رہی ہے۔ اگر ہم گزشتہ دو سالوں کا ٹرینڈ دیکھیں تو ان دنوں میں سب سے پہلے لاک ڈاؤن بھی آپ کو یاد ہوگا جو 22 مارچ 2020 کو لگا تھا مارچ، اپریل اور مئی یہ تین مہینے ہوتے ہیں۔ ان مہینوں میں کیسز ملتے ہیں۔
Covid Cases Surge In Uttar Pradesh کورونا وبا سے نپٹنے کے لیے مظفّر نگر میں تیاریاں مکمل - ملک میں ایک بار پھر سے کورونا وبا
مظفرنگر ضلع میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا کے پانچ مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں 24 گھنٹوں میں دو کیس کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ٹوٹل مثبت کیسوں کی بات کی جائے آئے تو مثبت کیسوں کی تعداد پانچ ہے۔ یہ پانچوں کے کیس ہماری نگرانی میں ہے۔ ہماری ٹیموں نے گھر پر جاکر انہیں دوایاں دیں ہیں۔ ہم نے ان پانچوں کیسز کا کانٹیکٹ سروے بھی کرایا۔ ان میں بھی کوئی مثبت کیس نہیں پایا گیا ہے۔ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اس بیماری سے ایک بار پر لڑنے کے لیے پوری طرح تیاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار ضلع میں زیادہ کیسز کی تصدیق نہیں ہو رہی ہے۔ اب تک کسی کو ہاسپٹل میں ایڈمٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی ہے سب گھر پر ہیں اور ٹھیک ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:COVID-19 surge ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موک ڈرل