اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: بھارتیہ کسان سنگھ نے اپنے مطالبات سے متعلق ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا

بھارتیہ کسان سنگھ نے کہا کاشتکاروں نے لاک ڈاؤن میں بھی اپنی محنت سے ملک اور ریاست کی معشیت کو برقرار رکھنے میں بےپناہ تعاون دیا، لیکن حکومت کے ذریعہ کوئی بھی راحت پیکیج انھیں نہیں ملا۔

مظفرنگر: بھارتیہ کسان سنگھ نےضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا
مظفرنگر: بھارتیہ کسان سنگھ نےضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا

By

Published : Jul 9, 2021, 10:11 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ احاطے میں جمعہ کےروز بھارتیہ کسان سنگھ نے کہا پچھلے چار سال سے گنے کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ کسان سنگھ نے گنے کی قیمت کو چار سو روپے کنٹل کرنے اور گنے کی بقایا رقم کی ادائیگی کے مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورینڈم وزیر اعلی کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔

مظفرنگر: بھارتیہ کسان سنگھ نےضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: ریاستی خواتین کمیشن نے ٹیکہ کاری عمل کا جائزہ لیا

اس موقع پر کہا گیا کہ کاشتکاروں نے لاک ڈاؤن میں بھی اپنی محنت سے ملک اور ریاست کی معشیت کو برقرار رکھنے میں بےپناہ تعاون دیا، لیکن حکومت کے ذریعہ کوئی بھی راحت پیکیج انھیں نہیں ملا۔

گزشتہ چار سالوں سے گنے کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ لہٰذا کسانوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت سے گنے کی قیمت 400 روپے کنٹل کرنے بھارتیہ کسان سنگھ مطالبہ کرتا ہے اور ساتھ ہی گنے سے متعلق پریشانیوں کو جلد از جلد نمٹانے پرزور دیتا ہے۔ اور ریاست کے سبھی ملوں پر 10176 کروڑ کے گنا بقائے کو جلد از جلد ادا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details