اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: بینڈ ایسوسی ایشن نے ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا - بینڈ ایسوسیشن نے ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا

مظفرنگر میں بینڈ ایسوسی ایشن نے شادی بیاہ کی تقریب سے متعلق ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے پوچھا کہ ضلع میں ویکینڈ لاک ڈاؤن کے دوران بینڈ والوں کے لیے کیا حکم ہوگا۔

مظفر نگر: بینڈ ایسوسیشن نے  ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا
مظفر نگر: بینڈ ایسوسیشن نے ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیامظفر نگر: بینڈ ایسوسیشن نے ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا

By

Published : Apr 23, 2021, 5:45 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں بینڈ ایسوسی ایشن کے درجنوں سے زائد کارکنان اور عہدے داروں نے اپنے مختلف مطالبات کو لے کر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔

مظفر نگر: بینڈ ایسوسیشن نے ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا

اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سنیچر اور اتوار کے روز لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، اس دو روز کے لاک ڈاؤن میں ہونے والی شادی لگن کے لیے پہلے سے ہی بینڈ، بگئی، ڈھول اور لائٹ وغیرہ کی بکنگ کی گئی ہے، ہم اس دوران پوری طرح سے کورونا کی گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہونگے۔

ہمارا ضلع انتظامیہ سے پوچھنا ہے کہ 24 اور 25 اپریل کو بینڈ والوں کے لیے کیا حکم ہے، کیونکہ جن شادی بیاہ میں بینڈ بجنا ہے، اس کام کے لیے ہم نے ایڈوانس بھی لے رکھا ہے، تو برائے کرم ہمیں کیا کرنا ہے یہ بتائیں۔ کیونکہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور صارفین ہمیں مسلسل فون کر رہے ہیں اور بینڈ والوں کو آنے جانے میں کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے ہمیں یقین دہائی کرائی جائے۔ ہم کورونا گائیڈ لائن پر پوری طرح سے عمل کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details