اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر : ٹڈیوں کی بڑھتے خطرات کے سبب الرٹ

ریا ست اتر پردیش ک چند اضلاع میں ٹڈیوں کےجھنڈ سے بچنے کے لئے ریا ستی حکومت نے چند اضلاع میں الرٹ جاری کیا ہے ۔ حکومت سے ہدایت ملنے کے بعد ضلع مظفرنگر کی انتظامیہ ٹڈیوں کے جھنڈ سے حفا ظت کے لیے کمربستہ ہے

By

Published : May 28, 2020, 8:25 PM IST

ٹڈیوں کی ب بڑھتے خطرات کے سبب الرٹ
ٹڈیوں کی ب بڑھتے خطرات کے سبب الرٹ


گذشتہ شب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ٹڈیوں کے جھنڈ پر قابو پانے کے لئے کنٹرول روم اور ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ تا کہ ٹڈیوں سے ریاست کے سرحدی علاقوں کی نگرانی کی جاسکے۔


اس دوران ضلع مظفر نگر میں چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آلوک یادو کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اور پون کمار وشوکرما کو ایگریکلچر ڈیفنس آفیسر سے نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران نوڈل آفیسر نے بتایا کہ ہم نے ٹڈڈیوں سے نمٹنے کے لئے ایک کنٹرول روم تشکیل دیا ہے۔

ٹڈیوں کی بڑھتے خطرات کے سبب الرٹ




ٹڈیوں سےمتعلق تفصیلی معلومات اور ان کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں ۔اور ضلع کے تمام افسران اور ملازمین کو سوشل میڈیا اور پریس نوٹ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے۔ تا کہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی یہ معلومات فراہم کی جا سکے۔


گاؤں کے ہیڈ اکاؤنٹنٹ کے تکنیکی افسران اور محکمہ زراعت کے پنچایت افسران سمیت تمام فیلڈ ورکرز کو ہدایات دی جارہی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ معلومات پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں ۔

نوڈ ل آفیسر نے بتایا کہ ٹڈیوں کے حملہ کرنے کی صورت میں اکٹھے ہوکر ڈھول بجاکر اور تھالی وغیرہ بجاتے ہوئے شور مچانے کی کوشش کریں۔

تاکہ اگر کوئی ٹڈی کسی بھی کسان کے کھیت پر حملہ کرے تو اس شور کی وجہ سے ٹڈی حملہ کرنے سے گریز کرے ۔اورکسان اپنے کھیت کو نقصان سے بچا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details