ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی عدالت کے احاطے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر، عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ پارٹی کے ضلعی صدر اروند بالیان کی سربراہی میں ہوئے اس احتجاج میں کارکنان نے بدایوں میں خاتون کے ساتھ ہونے والی عصمت دری اور قتل پر غم کا اظہار کیا اور اجتماعی عصمت دری اور قتل کی اعلی سطح کی جانچ کا مطالبہ کیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے معرفت ایک میمورنڈم گورنر کے نام سونپا، میمورنڈم میں ضلعی صدر اروند بلیان نے کہا کہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں گھر سے باہر نکلنے سے ڈرتی ہیں۔ خواتین اس بات کے لیے خوفزدہ رہتی ہیں کہ گھر کے باہر جاکر ہمارے ساتھ کچھ ہو نہ جائے۔
عام آدمی پارٹی نے میمورنڈم میں لکھا کہ ضلع بدایوں میں ایک 50 سالہ خاتون کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔ ایسی واردات کسی بھی مہذب معاشرے پر بدنما داغ ہے۔