اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: مختلف تنظیموں کے جانب سے شجر کاری مہم

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے سادات ہاسٹل میں واقع این بی پبلک اسکول کے میدان میں ہیومینٹی ویلفیئرسوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف تنظیموں کے جانب سے شجر کاری مہم چلائی گئی۔

شجر کاری مہم
شجر کاری مہم

By

Published : Jul 13, 2021, 8:26 AM IST

مظفر نگر کے سادات ہاسٹل میں واقع اسکول گراؤنڈ میں انجمن ترقی اے تعلیم سادات اے باھرا اور ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مختلف تنظیموں نے مشترکہ طور پر شجرکاری مہم چلائی ۔اس مہم میں مختلف تنظیموں کے لوگوں نے مل کر پھل دار پودے لگائے۔

شجر کاری مہم

جدید دور میں ماحولیات کی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آلودگی میں اضافہ اور درجہ حرارت بڑھنے کے سبب سانس لینے کی پریشانی علاوہ دیگر اقسام کی بیماریوں میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔

آلودگی کے سبب زمین پر رہ رہے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور اور پرندوں کے لیے خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کی بہت سے جانوروں اور پرندوں کی نسلیں آئے ختم ہوتی جارہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:دعوت اسلامی کی شجرکاری مہم

ماحولیات کے تحفظ کے خاطر شہر میں مختلف تنظیموں کے ذریعہ شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details