ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج بھی ضلع میں 126 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ چوکس ہو گئی ہے۔ آج موصول ہوئی کووڈ رپورٹ میں 126 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔
اس دوران آج 52 افراد کووڈ سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 817 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 115 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔