اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: کورونا کے 10 نئے مریض، 10 صحتیاب

اتر پردیش کے مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 10 نئے کیسز سامنے آئے۔ ساتھ ہی 10 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب تک 267 کے مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

دس صحتیاب
دس صحتیاب

By

Published : Jun 27, 2021, 8:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں ۔ آج بھی ضلع میں 10 مثبت کیس سامنے آئے ہیں ۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 10 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔ اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔


راحت کی بات یہ بھی ہے آج 10مثبت مریض صحتیاب بھی ہوے ہیں۔ اب کورونا سے مثبت مریضوں کی تعداد124 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک267 کورونا متاثر مریضوں کی موت بھی ہوی ہے ۔

مزید پڑھیں :میرٹھ: کورونا مریضوں کے لئے آیوش 64 دوائی کی تقسیم


مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 10 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ۔ جبکہ چند مریضوں کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 30189کے قریب متاثرہ افراد کا علاج کر چکے ہیں۔ ۔جو صحت یاب ہو گر اپنے اپنے گھر چلے گئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details