چین کے خلاف احتجاج میں مظفر نگار کی تنظیم آوازِ حق نے چین کے قومی پرچم اور چینی مصنوعات کو نذر آتش کر کے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے چینی سامان کے بائیکاٹ کا نعرہ بلند کیا۔
آواز حق تنظیم کے رکن محمد الطاف خان نے کہا کہ 'چین نے لداخ کی وادی گلوان میں کاروائی کرتے ہوئے ہمارے 20 فوجی جوانوں کو ہلاک کر دیا، ہماری تنظیم چین کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔